ایس پی ویدکوجموں وکشمیرکے ڈی جی پی عہدہ سے ہٹایاگیا

sp-vaid
جموں وکشمیر کے ڈائریکٹرجنرل پولس( ڈی جی پی ) ایس پی ویدکوہٹادیاگیاہے۔اب ان کی جگہ دلباغ سنگھ ریاست کے نئے ڈی جی پی ہوں گے۔دلباغ سنگھ 1987بیچ کے آئی پی ایس افسرہیں۔وہیں ایس پی وید کواب ٹرانسپورٹ کمشنربنادیاگیاہے۔
جموں وکشمیر کے نو منتخب گورنر ستیہ پال ملک نے ڈاکٹر شیش پال وید کو تبدیل کرکے ان کی جگہ 1987 بیچ کے آئی پی ایس افسر دلباغ سنگھ کو ریاست کا عبوری پولیس سربراہ تعینات کردیا ہے۔ ریاستی محکمہ داخلہ کی طرف سے گذشتہ رات دیر گئے جاری کئے گئے حکم ناموں کے مطابق 1986 بیچ کے آئی پی ایس افسر ڈاکٹر ایس پی وید کو تبدیل کرکے ٹرانسپورٹ کمشنر (جموں وکشمیر) تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈی جی پی جیل خانہ جات دلباغ سنگھ ریاستی پولیس کے سربراہ کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔ وہ مستقل انتظام کئے جانے تک ریاست کے عبوری پولیس سربراہ ہوں گے۔
ادھر،ایس پی وید نے ٹویٹ کرکے کہاکہ میں بھگوان کا شکرگزارہوں کہ انہو ں نے مجھے اپنے لوگوں اوراپنے ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیا۔ جموں وکشمیرپولس، سیکوریٹی ایجنسیاں اورجموں وکشمیر کے لوگوں نے مجھ میں بھروسہ دکھایا اورمیراساتھ دیا، اس کیلئے ان میں شکرگزارہوں۔نئے ڈی جی پی کومیری نیک خواہشات۔
بتایاجارہاہے کہ حال ہی میں وادی میں پولس اہلکاروں کے کنبہ والوں کوجنگجوؤں سے چھڑانے کے بدلے ایک جنگجوکے والد کوچھوڑا گیاتھا۔ ماناجارہاہے کہ مرکزی سرکاراس سے ناخوش تھی، جس کے بعد پولس محکمہ کے اعلیٰ افسروں میں پھیربدل کیاگیا۔ایس پی وید کے ڈپٹی عبدالغنی میرکی جگہ ڈاکٹر بی سرینواس کولایاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *