ایس پی نے کی خودکشی کی کوشش، آئی سی یومیں داخل

sp-city-kanpur
کانپورکے ایس پی سٹی سریندرکمارداس نے زہریلی اشیاء کھاکر خودکشی کی کوشش کی ہے۔ انہیں نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایاگیاہے اورانہیں آئی سی یومیں رکھاگیاہے۔ایس پی سٹی سریندرکمارداس کی ابھی بھی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔2014بیچ کے آئی پی ایس افسر سریندرکمارداس بلیا کے رہنے والے ہیں۔ جانکاری کے مطابق، سریندرکمارداس کے پاس سوسائڈ نوٹ بھی برآمدہواہے۔جس کے مطابق، انہوں نے گھریلوں الجھنوں کے باعث یہ قدم اٹھایاہے۔اس حادثے کے بعد پولس اورضلع انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی۔ سبھی پولس افسران موقع پرموجودہیں۔ سریندرکمار کانپور میں اپنے کنبہ کے ساتھ رہ رہے تھے۔ان کی اہلیہ کانپورمیڈیکل کالج میں ڈاکٹرکے عہدہ پرتعینات ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق، اس پورے معاملے میں ابھی کوئی ذمہ دارافسرکچھ بھی بولنے کوتیار نہیں ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *