چھوٹے بجٹ والی فلم’استری‘:باکس آفس پرمچایاتہلکہ

stree

31اگست 2018کودوفلمیں سنیماگھروں کی زینت بنیں۔یہ دو نوں فلمیں ’استری‘ اور’ یملا پگلا دیوانہ پھرسے‘ ہیں۔فلم ’استری‘ میں سنجیدہ اداکار راج کمارراؤ اوراداکارہ شردھا کپور کے علاوہ پنکج ترپاٹھی،اپرشکتی اور ابھیشک بنرجی کوکاسٹ کیا گیا ہے۔ وہیں فلم’ یملاپگلا دیوانہ پھرسے‘ میں مشہوراداکار دھرمیندر، بابی دیو، سنی دیول، سلمان خان کے علاوہ دیگر آرٹسٹ کوکاسٹ کیاگیاہے۔بہر کیف ان دونوں ہی فلموں نے ایک ساتھ آغاز کیا تھا لیکن نتیجہ چونکانے والا ہے۔
دوفلموں میں سے ایک فلم اپنا بجٹ نکال کر کمائی کی طرف بڑھ رہی ہے توو ہیں دوسری فلم کا پہلے دن سے براحال ہے۔ ’استری‘ فلم نے اوپننگ ڈے سے ہی باکس آفس پراپنی مضبوط پکڑ بنا رکھی ہے۔اس فلم نے پہلے دن سے امیدسے زیادہ کلیکشن کیا اوراس کی رفتار ابھی بھی بنی ہوئی ہے۔وہیں ’یملا پگلادیوانہ پھرسے‘ فلم کا پہلے دن سے براحال ہے۔

 

 

4دنوں میں ہی دوگنی کمائی
راجکمارراؤ اورشردھا کپور کی فلم ’استری‘ نے باکس آفس پرتہلکہ مچادیا ہے۔ محض 20کروڑ روپے کے بجٹ میں بنی اس فلم نے محض چاردن میں ہی اپنے بجٹ سے دوگنی کمائی کرلی ہے۔ٹریڈ انالسٹ ترن آدرش نے خود اس بات کی جانکاری ٹویٹر کے ذریعہ دی ہے۔ بجٹ وصولنے کے بعد اب یہ فلم پروڈیوسر کو منافع دے رہی ہے۔ یہاں تک کہ اس فلم نے سپراسٹار اکشے کمار کی فلم ’گولڈ‘ کوپیچھے چھوڑ دیاہے۔ دراصل، ’استری‘ نے ریلیز کے چوتھے دن 9.70کروڑروپے کی شاندار کمائی کرکے اکشے کماراسٹارر’ گولڈ‘ اورجان ابراہم کی ’ستیہ میوجیتے‘ کوبھی پیچھے چھوڑد یاہے۔جن کا کلیکشن چوتھے دن کافی کم تھا۔
فلم کے بڑھتے ہوئے کلیکشن کودیکھ کرکہاجاسکتاہے کہ یہ فلم جلد ہی 100کروڑروپے کے کلب میں شامل ہوسکتی ہے۔’استری‘ نے ریلیز کے پہلے دن 6.65کروڑروپے تو ہفتہ کو10.50کروڑروپے کی کمائی کی۔اتوارکوفلم نے 14.25 کروڑرورپے بٹورے۔ پہلے ویکینڈ پرہی فلم نے 31.40کروڑ روپے کا کاروبار کیا اورپیرکواس کی کمائی 9.70 کروڑ روپے رہی۔ جوایک چھوٹے بجٹ کی فلم کیلئے بڑی بات ہے۔
امر کوشیک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کی روح بھٹک رہی ہوتی ہے جس میں شردھا کپور کے ساتھ راج کمار راؤ مرکزی کردار میں ہیں۔استری ایک ڈراؤنی فلم ہے۔فلم کی کہانی مدھیہ پردیش کے چندیری نامی مقام پرمبنی ہے، جہاں تہوارکے دوران ایک چڑیل ،جسے لوگ استری کہہ کرپکارتے ہیں، جوصرف مردوں کوغائب کرتی ہے، صرف ان کے کپڑے رہ جاتے ہیں۔ اس سے بچنے کیلئے لوگ اپنے گھرکے باہر’’او استری کل آنا‘ لکھتے ہیں۔بہرکیف پوری کہانی جاننے کیلئے آپ کوفلم دیکھنے کیلئے سنیماگھرجانا ہوگا۔ یادرہے کہ پہلے دور میں یعنی زمانہ جاہلیت میں بھوت، ڈائن ، چھوا چھو ت، وغیرہ پرلوگ یقین رکھتے ہیں اور پہلے دور میں مذکورہ موضوعات پرفلمیں بھی بنتی تھی۔لیکن اس کے بعد تقریباً یہ سلسلہ بندہوگیا کیونکہ لوگوں کا ان چیزوں پریقین ختم ہی ہوگیا۔لیکن فلم’ استری ‘جس کہانی پرمبنی ہے، اس سے لگتاہے کہ کچھ لوگ اب بھی بھوت، چڑیل وغیرہ پریقین رکھتے ہیں۔ فلم کی ہدایات امر کوشک نے دی، جب کہ اسے دنیش وجن اور راج اینڈ ڈی کے نے پروڈیوس کیا۔

 

 

 

’یملاپگلادیوانہ پھرسے‘ باکس آفس پر ناکام
’یملا پگلادیوانہ پھرسے‘ فلم کا پہلے دن سے باکس آفس پربراحال ہے۔بجٹ نکالنا توچھوڑئیے ،اس فلم کا کلیکشن کل بجٹ کا آدھا بھی نہیں ہوپایاہے۔’یملا پگلا دیوانہ پھرسے‘ فلم کی بات کریں تویہ فلم ویکینڈ میں کل 6کروڑروپے اکٹھاکرپائی تھی۔ رپورٹس کے مطابق، اس فلم کا چوتھے دن کا کلیکشن قریب 1.30 کروڑ روپے رہا۔اس فلم کے پورے کلیکشن پرنظر ڈالیں تو 1.75کروڑروپے کا کلیکشن کیا۔ وہیں دوسرے اور تیسر ے اورچوتھے دن کے کلیکشن ملاکر یہ فلم اب تک 7.3کروڑ روپے اکٹھا کرپائی ہے۔واضح ہوکہ فلم ’یملاپگلا دیوانہ پھرسے‘ میں کوئی چھوٹے ستارے نہیں ہیں بلکہ مائے ناز اداکار دھرمیندر، سنی دیول، بابی دیول، کریتی کھربندا، اسرانی، ستیش کوشک، بنوڈ ھلون، سلمان خان، ریکھا، بھرت بھاٹیا،شتروگھن سنہا، بھرت سکسینہ وغیرہ وغیرہ بڑے بڑے ستارے ہیں ۔ ان بڑے ستاروں کے باوجود فلم باکس آفس پرکوئی کمال نہیں کرپائی ۔

 

 

 

فلم استری کا اب بنے گا دوسراپارٹ
رومانٹک ہارر فلم ‘استری’ بھی ایسی ہی فلموں میں شامل ہے، جن کی پہلی فلم کو ریلیز کرتے ہی اس کی دوسری فلم بنائے جانے کا اعلان کردیا گیا۔ 31اگست کوسنیماگھروں میں ریلیز ہوئی فلم ’استری ‘ کو مل رہی کامیابی کے بعد پروڈیوسرنے اس فلم کے دوسرا پارٹ بنانے کا فیصلہ کیاہے۔اس بارے میں ایک میڈیا ہاؤس سے بات چیت میں ڈائریکٹر نے اس بات کا خلاصہ کیاہے۔فلم ’استری پارٹ 2‘ میں کئی نئے ستارے بھی ہوں گے۔ لیکن اہم کردارمیں راجکمار راؤ اورشردھا کپور ہی ہوں گے۔فلم ’استری2‘ اگلے سال 2019 کے اخیرمیں شروع ہوگی اورہمیں لگتاہے کہ دوسال بعد یہ پوری ہوجائے گی۔
راج کمارراؤکا فلمی کرےئر
راجکمارراؤ اورشردھا کپور اسٹارر’استری‘ نے باکس آفس پر یکطرفہ قبضہ کررکھاہے اوربالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ ادا کاری کیلئے مشہور راج کمار راؤ 34 برس کے ہوگئے ہیں۔راجکمارکوسالگرہ کے موقع پر’استری‘ کا تحفہ بھی مل گیا ہے۔کیونکہ فلم نے کمائی کرکے اپنے آپ کوسپرہٹ فلم کی کٹیگری میں ڈال دیاہے۔
راج کمار راؤ ایک بالی ووڈ اداکار ہیں۔ انہو ں نے 2010میں فلم ’لوسیکس اوردھوکہ‘ سے اپنے اداکاری کی شروعات کی تھی۔ اس کے بعد 2013میں ’کائے پوچھے!‘ کیلئے سب سے بہترین معاون اداکاری کیلئے فلم فےئرایوارڈ سے نوازا گیا۔فلم ’شادی میں ضرورآنا‘ میں راج کمار اداکارہ کرتی کھربندا کے ساتھ نظرآچکے ہیں۔

 

 

راج کمار راؤ کی پیدائش 31 اگست 1974 کو گڑ گاؤں(ہریانہ) میں ہوئی تھی۔ان کا اصلی نام راج کمار یادو ہے۔ لیکن ابھی کچھ سال پہلے انہوں نے اپنی ماں سے مشورہ کر کے اپنا نام راج کمار راؤ رکھ لیا۔ راج کمارراؤ کوایک ہی طرح کے کردار میں باندھ کرنہیں رکھا جاسکتا۔ وہ ہرفن مولا اداکارہیں، اپنی سخت محنت اورہنرسے ہررول میں جان ڈال دیتے ہیں۔راج کمارراؤ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کواپنا آئیڈیل مانتے ہیں۔ بچن میں وہ شاہ رخ خان کی نقل بھی کرتے تھے۔ان کا ماننا تھا کہ جب شاہ رخ جیسا آؤٹ سائڈر اتناخاص مقام حاصل کرسکتاہے تووہ بھی ایک بار کوشش توکرہی سکتے ہیں۔آج خود پران کا یقین اورفلموں کولیکر ان کے جنون کا ہی نتیجہ ہے کہ فلمیں اتنی کامیاب ہورہی ہیں اوروہ دھیرے دھیر پروڈیوسروں کی پہلی پسندبنتے جارہے ہیں۔
راجکمار راؤ نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئر کی شروعات سال 2010 میں ریلیز فلم ’’ لو سیکس اور دھوکہ‘‘ سے کی تھی۔ اس کے بعد راجکمار نے ایکتا کپور کی راگنی ایم ایم ایس اور شیطان جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔ان سب کے درمیان راؤ نے گینگس آف واسے پورپارٹ2، چٹگاؤں اور تلاش جیسی فلموں میں چھوٹے موٹے رول ادا کئے۔
بریلی کی برفی کے لئے راجکمار راؤ کو بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر فلم فیئر ایوا سے نوازہ گیا۔وہیں شاہد میں اپنی شاندار ادا کاری کیلئے انہیں بیسٹ ادا کار کا ایوارڈ دیا گیا۔اس کے بعد راجکمار راؤنے سٹی لائٹ،ہماری ادھوری کہانی،کوئین،ڈالی کی ڈولی،علی گڑھ،بریلی کی برفی اور نیوٹن جیسی کچھ اہم فلموں میں اپنی ادا کاری کے جوہر دکھائے۔یہی وجہ ہے کہ راج کمار اپنی اداکاری کیلئے کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔ ان کی فلم ’نیوٹن‘ کوآسکرکیلئے نامزد کیاگیاتھا جوایک بالی ووڈ اداکارکیلئے بڑی بات ہے۔

 

 

 

راج کمارراؤ کی فلمیں
لوسیکس اوردھوکہ، راگنی ایم ایم ایس، شیطان(فلم)، گینگ آف واسیپورپارٹ 2، چٹگونگا، تلاش (2012) ، کای پوچھے!، ڈی-ڈے، شاہد(فلم)، کوین، سٹی لائٹ، ڈالی کی ڈولی، شملہ مرچ، ہماری ادھوری کہانی، نیوٹن( فلم)، شادی میں ضرور آنا، اومیٹارا،بریلی کی برفی،بہن ہوگی تیری، وغیرہ قابل ذکرہیں۔
راج کمارراؤ بہت ہی کم عرصے میں بالی ووڈ کی دنیا میں کچھ سالوں کے اندرہی اپنی ایک خاص اورالگ پہچان بنائی ہے۔ان کی فلمیں لگاتار سپرہٹ ہورہی ہیں اوران کی اداکاری کوفلم ناظرین اورمداحوں کے ذریعے بہت زیادہ پسند کیاجارہاہے۔راج کمارراؤ نے اپنے اداکاری سے چھوٹے بجٹ کی کئی فلموں کا سپرہٹ کرواچکے ہیں۔ ہرستارے ایک بڑے بجٹ کی فلم کیلئے بھاگ رہاہے ۔ وہیں راج کمارراؤ چھوٹے بجٹ کی فلموں سے ہی ہرکسی کواپنا دیوانہ بناچکے ہیں۔بہرکیف راجکمار راؤ کی آنے والی فلموں میں ’’مینٹل ہے کیا‘‘ ایک لڑکی کودیکھا تو ایسا لگا، 5 ویڈنگس خاص ہیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *