6سالہ معصوم بچی کی آبروریزی،ملزم قریبی رشتہ دار گرفتار

general-photo-rape-victim
ملک میں آئے دن ایسے ایس معاملے سامنے آتے رہتے ہیں، جن کے چلتے انسانیت کوشرمسارہونا پڑتاہے۔آئے دن ملک میں خواتین ، بچیوں کی آبروریزی، اجتماعی آبروریزی، قتل وغیرہ جیسے واقعات نے لوگوں کاگھرسے نکلنا مشکل ہوگیاہے۔بڑھتے جرائم سے عوام میں خوف پیدہوگیاہے۔ایساہی معاملہ مدھیہ پردیش کے جبل پورضلع سے آیاہے ۔
دراصل، مدھیہ پردیش کے جبل پور ضلع میں چھ سال کی ایک بچی سے اس کے ہی ایک قریبی رشتہ دار کے عصمت دری کے الزامات کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔تیلوار تھانہ پولیس کے ذرائع سے موصول اطلاع کے مطابق کل ایک خاتون نے کلاس دوئم میں زیرتعلیم اپنی چھ سالہ بچی کی عصمت دری کئے جانے کی شکایت درج کرائی۔
شکایت کے مطابق اس کی بیٹی دو دن پہلے شام کو محلہ میں بچوں کے ساتھ کھیل رہی تھی اسی دوران پڑوس میں رہنے والا ایک قریبی رشتہ دار (21) اس بہلا پھسلا کر لے گیا۔بچی شام کوکافی دیرتک نہیں ملی ،جس کے بعد اس کی تلاش شروع کی گئی۔اسی دوران بچی ملزم کے ساتھ آتی دکھی۔شکایت کے مطابق، رات کوبچی کے پیٹ میں درد ہونے پراس نے اپنی ماں کوواقعہ کے بارے میں بتایا۔بچی نے بتایاکہ ملزم نے اسے گاؤں کے ایک نالے پاس لے جاکر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے کراس کے ساتھ ریپ کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *