ماب لنچنگ،سیتامڑھی میں بھیڑنے نوجوان کوپیٹ پیٹ کرمارڈالا

sitamarhi_lynching
بہارمیں ایک بارپھرماب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیاہے۔ جہاں بھیڑنے ایک بے گناہ نوجوان کوپیٹ پیٹ مارڈالا۔ دل دہلادینے والاواقعہ سیتامڑھی میں ہواہے۔نوجوان اپنی دادی کی برسی کیلئے سامان لینے سیتامڑھی جارہاتھا۔نوجوان کی شناخت سہیارتھانہ علاقہ کے سنگہریا گاؤں رہائشی روپیش کمارولد بھوشن جھاکے طورپرہوئی۔روپیش کے چاچا سنیل کمار جھا نے بتایاکہ کل ان کی ماں کی برسی ہے۔چچاکے مطابق، ان کا بھتیجا برسی کی سامان خریدنے کیلئے اپنے دوستوں کے ساتھ سیتامڑھی جارہاہے۔ تبھی راستے میں پک اپ وین والے سے سائڈ کولیکر ان تنازعہ ہونے گا۔اسی بیچ پک اپ ڈرائیور نے شورمچانا شروع کردیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہاں بھیڑ جمع ہوگئی اورنوجوان کوپکڑلیا۔ اس کے بعد لوگوں نے اس روپیش کوپیٹناشروع کردیا۔پھرلاٹھی ڈنڈوں اس کی جم کرپٹائی کردی۔اس دوران وہ چیختارہا، لوگ پیٹتے رہے۔ یہاں تک کہ اس بھیڑمیں چھوٹے چھوٹے بچے بھی پیٹتے دکھے۔
گاؤں والوں نے پیٹ پیٹ کراسے سنگین طورپر زخمی کردیا۔ریگاپولس نے موقع پرپہنچ کرنوجوان کوعلاج کیلئے صدراسپتال بھیج دیا۔نازک حالت دیکھتے ہوئے اسے بعدمیں پٹنہ میڈیکل کالج اوراسپتال بھیج دیا جہاں بعد میں نوجوان دم توڑدیا۔اس معاملے میں پولس کی بڑی لاپرواہی سامنے آئی ہے۔فی الحال، پولس نے 150لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *