نوئیڈاکے ایک ہوٹل میں ماڈل کی اجتماعی آبروریزی

general-photo
ہرایانہ کے مہندرگڑھ میں سی بی ایس ای ٹاپرلڑکی سے اجتماعی آبروریزی کامعاملہ تھمابھی نہیں تھاکہ اب دہلی سے متصل اترپردیش کے نوئیڈا میں اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیاہے۔بتایاجارہاہے کہ نوئیڈا سیکٹر22میں واقع ایک ہوٹل سٹی اسٹے میں دہلی کی رہنے والی ایک ماڈل سے دولوگوں نے مبینہ طورپر اجتماعی آبروریزی کی۔ماڈل یہاں ایڈ فلم کی شوٹنگ کرنے آئی تھی۔ماڈل کی شکایت پرپولس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کی اورپولس نے ملزموں کوحراست میں لے لیاہے۔
خبروں کے مطابق، دہلی کی رہنے والی لڑکی نوئیڈا میں فلم کی شوٹنگ کرنے آئی تھی۔جمعرات کودرج کی گئی اپنی شکایت میں ماڈل نے الزام لگایاہے کہ اس کے ساتھ کام کرنے والے پراگ شرما اوردنیش اسے سیکٹر22کے ایک ہوٹل میں لے گئے جہاں اسے جبراً شراب پلائی گئی۔ماڈل نے الزام لگایاہے کہ اس کے بعد ساتھ دونوں لوگوں نے اجتماعی آبروریزی کی۔ پولس نے معاملہ درج کرنے کے بعد دونوں ملزموں کوحراست میں لیکر پوچھتاچھ کی توانہو ں نے اجتماعی آبروریزی کی بات قبول کرلی۔پولس معاملے کی مزیدجانچ کررہی ہے اورماڈل کومیڈیکل ٹیسٹ کیلئے اسپتال بھیج دیاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *