ہندوستان -پاکستان میچ سے قبل ثانیہ مرزاکاٹویٹ، کہا’حاملہ خاتون کوتنہاچھوڑدو‘

sania-mirza
ایشیاکرکٹ کپ 2018میں آج ہندوستان کا مقابلہ پاکستان سے ہونا ہے۔ دنیابھر کی نظر ہندوستان اورپاکستان کے بیچ ہونے والے اس میچ پرٹکی ہوئی ہے۔اس بیچ ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے میچ سے پہلے ٹرولرس سے خاص اپیل کی ہے۔پاکستانی کرکیٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے لوگوں سے کہاکہ وہ انہیں حاملہ کی حالت میں اکیلی چھوڑدیں۔

ثانیہ مرزا نے ٹویٹرپرلکھاکہ ’’ ہندوستان اورپاکستان کے بیچ میچ شروع ہونے میں اب 24گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیاہے۔ ایسے میں کچھ دن کیلئے سوشل میڈیاسائن آؤٹ ہونا ہی صحیح رہے گا کیونکہ یہاں موجودکچھ ٹرولرس تندرست انسان کوبیمارکرسکتے ہیں، چلوایک حاملہ خاتون کوتنہاچھوڑدو۔یادرکھویہ صرف ایک کرکٹ میچ ہے‘‘۔خیال رہے کہ ہندوستان اورپاکستان کے بیچ جب بھی میچ ہوتاہے، ٹرولرس ثانیہ مرزا پرنشانہ سادھنا شروع شروع کردیتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *