خوشخبری:اب 200اور2000روپے کے نوٹ بدل سکیں گے

notes
اگرآپ کےپاس 200 اور 2000 روپے کے گندے اور کٹے پھٹے یارنگ لگاہوانوٹ ہوتو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ گندے ، کٹے پھٹے نوٹوں کے بدلنے کاراستہ صاف ہوگیاہے۔ وزارت خزانہ نے اس سلسلے میں ریزرو بینک آف انڈیا کے مسودے کو ہری جھنڈی دیدی ہے۔ اس کیلئے جلد ہی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔بتادیں کہ ریزرو بینک نے وزارت کو کٹے پھٹے اور گندے نوٹ بدلنے کے آر بی آئی ( نوٹ ریفنڈ ) رولس 2009 میں تبدیلی کی تجویز بھیجی تھی۔ وزارت خزانہ اسے منظورکرکے ریزروبینک کے پاس بھیج دیاگیاہے۔اب جلدہی نئے قوانین جاری کردئے جائیں گے۔بہرکیف وزارت خزانہ اورآربی آئی کے اس قدم سے عوام کوراحت ملے گی۔ اس سے پہلے قوانین کے مطابق صرف 1،2،5،10،20،50،100،500،1000روپے کے نوٹ بدلنے کا ہی بندوبست تھا۔
پہلے قانون میں کوئی ایسا بندوبست نہیں تھا ، جس کی بنیاد پر بینک 2000 اور 200 روپے کے گندے ، پرانے یا کٹے پھٹے نوٹ بدل سکیں۔ نوٹ بدلنے کا قانون آر بی آئی ایکٹ کی دفعہ 28 کے تحت آتا ہے۔ اس میں نوٹ بندی کے پہلے جیسے ہی کٹے پھٹے یا گندے نوٹ بدلنے کی اجازت تھی ، نوٹ بندی کے بعد ریزرو بینک نے اب تک اس میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی تھی۔ اب نئے مسودے میں ترمیم کرکے 200 اور 2000 روپے کے نوٹ بدلنے کا بندوبست کیا گیا ہے۔
دراصل، دوہزارکانوٹ جاری ہوئے قریب ڈیڑھ سال سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ دوہزاراوردوسوکے نوٹوں کا بھی رنگ اترنے ، کٹنے ،پھٹنے کے بعد کئی شہروں میں شکایت آئی تھیں کہ بینک انہیں بدل نہیں رہے ہیں۔ بینکوں کا کہنا تھاکہ ان کے پاس آربی آئی سے اس کی اجازت نہیں ہے۔اس سے چھوٹی پونجی سے لیکر بڑاکاروبارکرنے والے بھی پریشانی جھیل رہے تھے۔بہرکیف اب قانون میں تبدیلی ہونے کے بعد اب لوگوں کو راحت ملے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *