دہلی میں ایک اوربابا کا راز فاش،ریپ کا معاملہ درج

rape
ملک میں باباؤں کے ذریعے بھی ریپ کا معاملہ تھمنے کانام نہیں لے رہاہے۔ اسی ایک بارپھرایک باباکا رازفاش ہواہے۔دراصل،دہلی میں ایک اوربابا کے خلاف ریپ کا معاملہ درج کیاگیاہے۔ اس بابا کا نام جیوتشی آشوبھائی گروجی ہے اوراس کے خلاف دہلی کے حوض خاص تھانے میں ریپ کا کیس درج ہواہے۔ ایک خاتون کے مطابق، وہ 2008میں بابا کے پاس اپنی بیٹی کا علاج کرانے گئی تھی ،تبھی سے وہ باباسے رابطہ میں تھی۔الزام ہے کہ بابا اوراس کے دوبیٹے نے ریپ کیا ہی، ساتھ ہی ساتھ بابا کے بیٹے کے دوست بھی لگاتارریپ کرتے رہے۔پولس خاتون کے الزامات کی جانچ میں لگ گئی ہے۔بتایاجارہاہے کہ بابا کے دہلی میں کئی آشرم ہیں اوردوردرازسے لوگ یہاں آتے ہیں۔
بتادیں کہ گذشتہ دنوں باباداتی مہاراج پربھی ایساہی الزام لگاتھا۔ راجستھان کی رہنے والی ایک 25سالہ خاتون نے بابا داتی مہاراج اوراس کے شاگردوں پراس کے ساتھ بار بار ریپ کرنے کا الزام لگایاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *