اداکارہ سونالی بیندرے کی موت سے متعلق ٹویٹ پر بی جے پی لیڈرکوپڑی پھٹکار

ram-kadam
’لڑکیوں کواغواکرنے ‘سے متعلق بیان پرچوطرفہ تنقیدوں کا سامناکررہے بی جے پی رکن اسمبلی رام قدم نے بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کے انتقال کی غلط خبر کوٹویٹ کرکے ایک بارپھرتنازعات کے گھیرے میں آگئے۔ انہوں نے بغیر صحیح جانکاری لئے بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے کو ٹویٹر پر خراج عقیدت پیش کر دیا۔حالانکہ سونالی بیندرے امریکہ میں علاج کرا رہی ہیں اور اپنے علاج سے متعلق اپڈیٹس سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
بی جے پی رکن اسمبلی نے ٹویٹ کیا کہ سونالی بیندرے کا امریکہ میں انتقال ہوگیا۔رام قدم نے انہیں خراج عقیدت بھی پیش کر دیا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا یوزرس نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا۔اس کے بعد رام سنگھ نے اپنا پوسٹ ہٹادیا۔خاص بات یہ ہے کہ تب تک ان کے پرانے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا تھا۔بتایا جا رہا ہے کہ رام قدم کو وہاٹس ایپ پر ایک میسیج ملا تھا جس میں لکھا تھا ، ’’ ہندی مراٹھی سنیما پر راج کرنے والی اور سب کی چہیتی سونالی بیندرے نہیں رہیں‘‘۔ اسے انہوں نے ٹویٹر پر شیئر کر دیا اور انہیں خراج عقیدت بھی پیش کر دی۔بعد میں جب انہیں ٹرول کیا جانے لگا تب انہوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کرتے ہوئے لکھاکہ سونالی بیندرے کے بارے میں یہ افواہ تھی۔ میں ان کی اچھی صحت اور جلد ٹھیک ہونے کیلئے دعاء کرتا ہوں۔بہرکیف بی جے پی رکن اسمبلی نے ایک بار پھر قابل اعتراض ٹویٹ کر کے پارٹی اور اپنے لئے مشکلیں کھڑی کر دی ہیں۔اس وقت حالیہ ٹویٹ سے انہیں سخت ٹرولس کاسامنا کرناپڑرہاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *