راہل گاندھی کا کیلاش مانسروورسے دلچسپ ٹویٹ،جانیں کیاکہا

rahul
کانگریس صدرراہل گاندھی کی کیلاش مانسرووریاترالگاتارموضوع بحث بنی ہوئی ہے۔یاترا کولیکر ایک اپوزیشن بیان بازی کررہاہے۔ وہیں سوشل میڈیاپر بھی بحث جاری ہے۔ اس بیچ کانگریس صدرراہل گاندھی نے بدھ کودلچسپ ٹویٹ کیاہے ۔راہل گاندھی ٹویٹ کرکے جہاں اپوزیشن کامنہ بند کیاہے۔وہیں ایک پیغام بھی دیاہے۔راہل نے ٹویٹ میں لکھاکہ ’’ ایک انسان تب ہی کیلاش جاتاہے، جب اسے بلاواآتاہے۔ میں کافی خوش ہوں کہ مجھے یہ موقع ملاہے، جوبھی میں یہاں دیکھوں گا وہ آپ کے ساتھ شیئرکرنے کی کوشش کروں گا۔‘‘
راہل نے اس کے علاوہ ایک اورٹویٹ کرتے ہوئے مانسروورکے پاس موجودجھیل کی تصویرشیئرکئے ہیں۔انہوں نے لکھاکہ ’’گاندھی نے کہا’’مانسروور جھیل کا پانی پرسکون، ٹھنڈا اور شفاف ہے۔ یہ سب کچھ دیتا ہے پھر بھی کچھ نہیں کھوتا ہے۔ کوئی بھی یہاں سے پانی پی سکتا ہے۔ یہاں نفرت کا ماحول نہیں ہے، یہی وجہ کہ ہم اس پانی کی پوجا کرتے ہیں‘‘۔
بہرکیف راہل گاندھی 31 اگست کو کیلاش مان سروور یاترا کے لئے روانہ ہوئے تھے اور اس دوران انہوں نے بدھ کو پہلی بار یاترا کی تفصیلات ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے کیلاش مانسروور یاترا، جھیل اور ارد گرد کے قدرتی مناظر کی خوبصورت تصاویر پوسٹ کی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *