کیلاش مانسرووریاترا:13گھنٹے تک پیدل چلے راہل گاندھی

rahul-gandhi
کانگریس صدرراہل گاندھی ان دنوں کیلاش مانسروور کی یاتراپرہیں۔ کیلاش یاترا سے راہل گاندھی کی کئی تصویریں اورویڈیوسامنے آرہے ہیں۔ ان میں راہل گاندھی کئی دیگرعقیدتمندوں کے ساتھ دکھ رہے ہیں۔راہل گاندھی نے جمعرات کوبنارکے 13گھنٹے تک پروت(پہاڑ) کی چڑھائی کی۔اس دوران راہل قریب 34کلومیٹرپیدل چلے۔

بتادیں کہ کیلاش مانسروور چڑھنے کا یہ سفرکافی مشکل ہے۔ کئی یاتری اس سفرکوخچرسے ذریعے پورا کرتے ہیں، لیکن راہل نے پیدل چلنے کا ہی راستہ منتخب کیا۔جمعہ کوصبح جوویڈیو سامنے آیاہے، وہ اس سفرکوپوراکرکے واپس کیمپ میں لوٹنے کا ہے۔جمعہ کوآئی راہل کی تصویر میں ٹوپی، چشمہ ، جینس، جیکٹ پہنے دکھ رہے ہیں۔ راہل کے ساتھ ایک شخص اوربھی ہے۔ راہل کی یہ تصویرسوشل میڈیا پررائٹر سادھوی کھوسلا نے شےئرکی ہے۔ اس تصویرکے سامنے آنے کے بعد راہل گاندھی نے بھی خود ایک ویڈیوشیئرکیا ہے۔نئی ویڈیو میں راہل گاندھی کیلاش مانسروور یاتراپراپنے کیمپ پردیکھ رہے ہے۔یہاں راہل کئی دیگر عقیدتمندوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *