رافیل کامعاملہ سپریم کورٹ پہنچا،سماعت آئندہ ہفتہ

rafale
مرکزکی مودی سرکار اوراپوزیشن کے بیچ تکرار کی وجہ بنی رافیل سودے کا معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ گیاہے۔پارلیمنٹ کی بحث سے اٹھ کر اب رافیل سودے میں مبینہ گھوٹالے کا معاملہ اب سپریم کورٹ پہنچ کیا اورسپریم کورٹ سنوائی کرنے کوبھی تیارہوگیاہے۔چیف جسٹس دیپک مشرا نے کہاکہ اس معاملے پراگلے ہفتے سماعت ہوگی۔وکیل منوہر لال شرما نے رافیل طیاروں کے سودے پر روک لگانے سے متعلق ایک پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔
مسٹر شرما نے بدھ کو چیف جسٹس دیپک مشرا، جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ کے سامنے کیس کاخاص طور سے ذکر کیا اور فوری سماعت کی درخواست کی۔ بنچ نے ان کی دلیل پر غور کرنے کے بعد معاملہ کو سماعت کے لئے قبول کر لیا اور اس پر آئندہ ہفتہ سماعت کرنے کی درخواست گزار کو یقین دہانی کرائی۰ جسٹس مشرا نے کہا کہ اس معاملے پر اگلے ہفتے سماعت ہوگی۔ شرما نے اپنی درخواست میں رافیل سودے منسوخ کرنے، مبینہ بے قاعدگیوں کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرنے اور قانونی کارروائی کے حکم دینے کی عدالت سے اپیل کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اور فرانس کے درمیان ہونے والے اس معاہدہ میں بدعنوانی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ کافی عرصہ سے مودی حکومت اور اپوزیشن میں اس معاملے کو لیکرگہماگہمی ہے اورلگاتار الزام تراشیوں کا دور جاری ہے۔ کانگریس مسلسل رافیل کے معاملے پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرتی آ رہی ہے۔راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں بھی اس معاملے پرمودی سرکارپرحملہ بولا تھا۔ وہیں کانگریس ملک کے کئی حصوں میں رافیل کے معاملے پرسرکارکوگھیرنے کیلئے پلان بنایاہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *