پروفیسر علی امیر 34ویں’’ ڈاکٹر رادھا کرشنن میموریل نیشنل ٹیچر ایوارڈ‘‘ سے سرفراز 

Prof-Ali-Amir
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے سربراہ پروفیسر علی امیر کو34ویں’’ ڈاکٹر رادھا کرشنن میموریل نیشنل ٹیچر ایوارڈ‘‘ سے سرفراز کیا گیا ہے۔پروفیسر علی امیر کو یہ ایوارڈ نئی دہلی کے کانسٹیٹیوشن کلب میں منعقدہ ایک شاندارتقریب کے دوران ہندوستان میں وینازوئیلا کے سفیر مسٹراگسٹو مونٹیئل اور مرکزی وزیر مسٹر وی کے چودھری کے بدست پیش کیا گیا۔پروفیسر امیر کو یہ ایوارڈ میڈیکل تعلیم اور طب کے میدان میں ان کی قابلِ ذکر خدمات کے لئے آل انڈیا فری لانس جرنلسٹ اینڈ رائٹر ایسو سی ایشن کی جانب سے تفویض کیا گیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *