اسکول پرنسپل اورٹیچر دومہینے تک طالبہ کوبناتے رہے ہوس کاشکار،دونوں گرفتار

rape
پٹنہ میں ٹیچراورطالبہ کے درمیان رشتے کوتارتاکرنے والامعاملہ سامنے آیاہے۔پھلواری شریف کے ایک اسکول پرنسپل اورٹیچرنے مل کر اپنے ہی اسکول کی 12سالہ طالبہ کے ساتھ دوماہ تک ریپ کیا۔بتایاجارہاہے کہ پرنسپل اورٹیچر کاپی جانچنے اورنمبربڑھانے کے نام پرجنسی زیادتی کررہے تھے۔طالبہ جب دوہفتے کی حاملہ ہوگئی تب اہل خانہ کواس کی جانکاری ہوئی۔پوچھتاچھ میں یہ بھی سامنے آیاہے کہ بچی کے ساتھ دومہینے سے پرنسل اورٹیچرمل کرریپ کررہے تھے۔پرنسپل نے ریپ کا ویڈیوبھی بنالیاتھا۔اس کے بعد وہ بچی کوبلیک میل کرتارہا۔
اہل خانہ پھلواری شریف تھانے میں رپورٹ درج کرانے پہنچے۔ پولس نے آناً فاناً ملزم پرنسپل اروندکمارعرف راج سنگھانیااورٹیچرابھشیک کمارکوگرفتارکرلیاہے۔دونوں کوخاتون تھانے کے سپرد کیاگیاہے۔ خاتون تھانے میں ریپ اورپاکسوایکٹ کے تحت معاملہ درج کیاگیاہے۔دونوں ملزموں کی پوچھتاچھ کی جارہی ہے۔امیدہے کہ آج ہی متاثرہ بچی کا بیان کورٹ میں درج کرایاجائے گا۔اہل خانہ کا کہناتھاکہ دودن پہلے بچی چکرکھاکرگھرمیں گرگئی اورالٹی کرنے لگی۔اس کی ماں بچی کولیکراسپتال گئی۔ڈاکٹروں نے جانچ کی توپتہ چلاکہ بچی حاملہ ہے۔یہ سنتے ماں زمین پرگرگئی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *