وزیراعظم نریندرمودی نے وارانسی کودیاکاموں کاحساب

pm-modi-in-varansi
وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے جنم دن پر وارانسی کے دوروزہ دورے پر ہیں۔اپنے جنم دن پراپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی پہنچے پی ایم مودی نے دوسرے دن اپنے کام کاحساب دیا۔انہوں نے بتایاکہ وارانسی میں 550کروڑروپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا یا پھرسنگ بنیاد رکھی ہے۔ بنارس ہندو یونیورسٹی کے ایمفی تھئیٹر سے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ شہر کو مشرقی ہندوستان کا گیٹ وے بنا رہے ہیں۔ اس کے لئے وہ بنارس کی شناخت کو تبدیل کرنا نہیں چاہتے۔ ہماری حکومت چاہتی ہے کہ نئی ٹیکنالوجی اور بنارس کی ثقافت کے بیچ شمولیت کر کے وارانسی کی ترقی کی جائے۔
انہوں نے پچھلی سرکاروں پرحملہ بولتے ہوئے کہاکہ’’ آپ تواس نظام کے گواہ رہے ہیں جب ہماری کاشی کوبھولے کے بھروسے چھوڑدیاگیاتھا‘‘۔انہوں نے مرکز اورریاستی سرکاروں کی کئی اسکیموں کوشمارکراتے ہوئے وارانسی میں سڑک، ریل ، گیس، ایل ای ڈی، فضائیہ کیلئے کئے گئے کاموں کا حساب دیا اورکہاکہ وہ نہ صرف ایک پی ایم بلکہ رکن پالیمنٹ کے طورپر بھی اپنے کام کاحساب دینا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وارانسی مشرقی ہندوستان کے ایک صحت مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ آگے کئی سارے اقدامات اسے صحت مرکز بنانے کے لئے کئے جائیں گے۔ بی ایچ یو میں جدید ٹراما سینٹر ہزاروں لوگوں کی زندگی بچانے کا کام کر رہا ہے۔ نئے کینسر اور سپر اسپیشلٹی اسپتال لوگوں کو علاج کی جدید سہولتیں دیں گے۔ بی ایچ یو نے ایمس کے ساتھ ایک عالمی سطح کا صحت انسٹی ٹیوٹ بنانے کے لئے سمجھوتہ کیا ہے۔
انہو ں نے بتایاکہ ترقیاتی یہ کام وارانسی شہرہی نہیں بلکہ آس پاس کے گاوؤں سے بھی جڑے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ وارانسی شہر میں ہی نہیں، بلکہ آس پاس کے گاووں میں بھی سڑک، بجلی اور پانی جیسی سہولتیں پہنچائی گئی ہیں۔انہو ں نے بتایاکہ مڈواڈیہہ فلائی اوورکاکام پوراہوچکاہے۔گنگاندی پربنے سامنے گھاٹ پل کے پوراہونے سے رام نگرآنا جانا اورآسان ہواہے۔ رکن پارلیمنٹ کے طور پر جن گاووں کو خصوصی طور پر ترقی دینے کا ذمہ میرے پاس ہے ان میں سے ایک ناگے پور گاؤں ہے جس کے لئے آج پانی کے ایک بڑے پروجیکٹ کا افتتاح کیا گیا ہے۔انہو ں نے کہاکہ کئی دہائیوں سے اندھرا پل کوچوڑاکرنے کام اٹکاہواتھا اس کام کوبھی پوراکیاگیاہے۔
بہرکیف وارانسی دورے کے دوسرے دن وزیر اعظم نریندر مودی نے شہر میں 557 کروڑ روپئے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے بابا وشو ناتھ اور ماں گنگا کا آشیرواد لیا۔ انہوں نے خطاب سے پہلے پنڈت مدن موہن مالویہ کے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *