وزیر اعظم نریندر مودی نے ’سواچھتاہی سیوا‘ مہم کی شروعات کی

modi
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج گاندھی جینتی تک چلنے والے ’سواچھتاہی سیوا‘ مہم کی شروعات کی۔اس موقع پرپی ایم مودی ملک بھرکے 18جگہوں سے ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے جڑے۔ پی ایم مودی کے ساتھ ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے جڑنے والوں میں اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن، مشہور صنعتکار رتن ٹاٹا اورآئی ٹی پی پی کے جوان بھی تھے۔ اس کے بعد پی ایم مودی نے دہلی کے پہاڑگنج میں واقع ایک اسکول میں جھاڑو بھی لگائی اوربچوں کوصفائی کے بارے میں بتایا۔امیتابھ بچن نے پی ایم مودی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں سوچھتاابھیان سے جڑاہوں۔میں تشہیری مہم میں شامل رہا۔میری شکل اورآوازہی کافی نہیں ہے۔اسلئے میں نے کئی جگہ جاکر صفائی کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے حفظان صحت کے لیے مزاج میں تبدیلی کی قربانی بتاتے ہوئے کہا کہ ہم وطنوں کی اس تحریک کی وجہ سے ہی گزشتہ چار سال میں ملک کے 90 فیصد سے زیادہ علاقے کھلے میں رفع حاجت سے آزاد ہو گئے ہیں جبکہ گزشتہ 60۔65 برسوں میں صرف چالیس فیصد علاقے ہی آزاد ہو پائے تھے۔انہوں نے کہا کہ جب چار سال پہلے صفائی مہم شروع ہوئی تھی تو کسی نے یہ تصور بھی نہیں کیا تھا کہ چار سال میں ملک کی 20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 450 ضلع اور ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ گاؤں کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہو گئے اور قریب 9 کروڑ ٹوائلٹ تیار ہوئے ہیں۔ اس مہم سے لوگوں کی صحت پر مثبت اثر پڑا ہے اور سنگین بیماریوں سے نجات ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ مہم شروع ہوئی تھی تو صرف 40 فیصد علاقے ہی صاف تھے لیکن ان چار برسوں میں 90 فیصد سے زائد علاقے کھلے میں رفع حاجت سے آزاد ہو گئے ہیں یعنی جو کام گزشتہ 60۔65 سالوں میں نہیں ہوا وہ صرف چار برسوں میں ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ حفظان صحت کا کام حکومت تنہا نہیں کر سکتی ہے۔ اس میں سبھی کا تعاون ضروری ہے اور آپ لوگوں نے اسے تحریک بنا کر اس کام کو کامیاب بنایا ہے۔ انہوں نے اس موقع پرملک کے کونے کونے میں سینکڑوں ’سوچھتاگراہیوں‘ سے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات کی اور اس تحریک میں لوگوں کے تعاون کی ستائش کی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *