پی ایم مودی کی کتاب’ایگزام واریرس‘ کے اردو ترجمہ کا اجراء

pm-modi-book
وزیر اعظم نریندر مودی کی کتاب ’ایگزام وارئیرس‘ کا اردوترجمہ ہفتہ کو ریلیز ہو گیاہے۔ا متحان کی تیاریوں اور امتحان کے دوران ذہنی تناؤسے بچنے کا ’منتر‘ بتانے والی وزیر اعظم نریندر مودی کی تحریر کردہ کتاب ’ایگزام واریرس‘ کے اردوترجمہ کا آج ڈاکٹرامبیڈکر انٹرنیشنل سینٹرنئی دہلی میں اجراء ہوا۔وزیر اعظم کی اس کتاب میں نہ صرف بچوں کیلئے امتحان سے جڑے ذہنی تناو کو ختم کرنے کی تجاویز ہیں بلکہ اساتذہ کو بھی بتایا گیاہے کہ وہ کیسے بچوں کو ذہنی تناو سے نکلنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹرامبیڈکر انٹرنیشنل سینٹرنئی دہلی میں منعقد ہ تقریب میں انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر، اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی، وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ، فلم ہدایت کار مظفر علی، معروف اداکار رشی کپور اور انو کپور، سنی جمعیت علماء کیرالہ کے جنرل سکریٹری مفتی شیخ ابوبکر اور انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر سراج الدین قریشی نے اس کتاب کا اجراء کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *