پیٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں پھرلگی آگ،اضافہ جاری

petrol
پیٹرول -ڈیزل کی قیمتوں کولیکر اپوزیشن مرکزی سرکارپرحملہ آورہیں۔وہیں سرکارکی طرف سے دلیل دی جارہی ہے کہ قیمتوں کا بڑھنا اس کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ اسی بیچ آج پھرپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ آج پٹرول -ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں 14پیسے کااضافہ ہواہے۔منگل کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 14 پیسے مزید بڑھ کر 80.87 روپے فی لیٹر جبکہ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 88.26 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کے دام میں بھی اضافہ جاری ہے۔ دہلی میں ڈیزل 72.97 روپے اور ممبئی میں 77.47 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ملک کے دو دیگر بڑے شہروں کولکتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 83.75 روپے اور 84.05 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ یہاں ڈیزل بالترتیب 75.82 روپے اور 77.13 روپے فی لیٹر ہے۔بہرکیف پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *