سی ایم کجریوال ومنیش سسودیاسمیت دیگرممبران اسمبلی کوسمن

kejriwal-manish
چیف سکریٹری سے وزیراعلیٰ رہائش گاہ پرہوئی مارپیٹ معاملے میں دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے وزیراعلیٰ اروندکجریوال اورنائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا اوردیگرپارٹی اراکین اسمبلی کے خلاف سمن بھیجاہے۔ عدالت نے سبھی کو25اکتوبر کواگلی سماعت میں پیش ہونے کا حکم دیاہے۔
دہلی پولس نے چیف سکریٹری انشوپرکاش سے مارپیٹ معاملے میں دائرچارج شیٹ میں ان سبھی نام لیاتھا۔دہلی پولس نے چیف سکریٹری انشوپرکاش کے ساتھ مارپیٹ معاملے میں آئی پی سی کی دفعہ 120B,186,332, 353, 342, 323, 506(2)کے ساتھ 149اور34، 109/114دفعات میں چارج شیٹ فائل کی ہے۔اس معاملے میں پرکاش جروال، امانت اللہ خان، اروندکجریوال، منیش سسودیا، راجیش رشی، نتن تیاگی، پروین کمار، اجے دوت، سنجیوجھا، ریتوراج، راجیش گپتا، مدن لال، دنیش موہنیا کوملزم بنایاگیاہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *