پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا پی ایم مودی کوخط

pm-modi-imran-khan
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اپنے ہم منصب ہندوستانی کے وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھاہے۔پاکستانی پی ایم نے اپنے خط میں لکھاہے کہ دہشت گردوں پردوبارہ بات چیت شروع ہونی چاہئے۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندو پاک کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لئے اپنے ہندستانی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا ہے۔یہ اطلاع میڈیا رپورٹوں میں دی گئی ہے۔عمران خان نے لکھاہے کہ میں آپ کے جذبے کااحترام کرتاہو ں کہ ہمارے دونوں ملکوں کے بیچ صرف ایک ہی راستہ بچتاہے اوروہ ہے مثبت بات چیت ۔اسی کودھیان میں رکھتے ہوئے پاکستان کے قانون وانفارمیشن وزیر،سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی جنازے میں شامل ہونے کیلئے دہلی گئے۔ واجپئی دونوں ملکوں کے درمیان بہترتعلقات بنانے کی پرزور کوشش کرنے میں اہم رول اداکیاتھا۔ ساتھ ہی ترقی اورآپسی ربط قائم کرنے کیلئے انہو ں نے مضبوط سارک کی وکالت کی تھی‘‘یہ 14ستمبرکوعمران خان نے لکھاتھا۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم نے مسٹر مودی کو مثبت طور پر جواب دیا جس میں ان کے جذبات سے اتفاق کیا گیا ہے۔

دراصل، پاکستان کے پی ایم عمران خان نے پی ایم نریندرمودی کوجوخط لکھاہے،اس میں ہندوستان اورپاکستان کے بیچ پھرسے بات چیت بحال کرنے کی بات کہی گئی ہے۔خط میں انہوں نے یہ بھی کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی پربھی بات چیت کرنے کوہمیشہ تیار ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم نریندر مودری کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تنازع کشمیراور دہشت گردی سمیت تمام مسائل بات چیت سے حل کرنا ہوں گے۔
خط میں وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات پربھی زور دیا۔پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں رواں ماہ شرکت کریں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *