ڈاکٹرعارف علوی پاکستان کے 13 ویں صدر کے عہدہ کا حلف لیں گے اتوارکو

dr-arif-alwi
پاکستان کے نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی اتوار(9ستمبر2018) کو ملک کے 13 ویں صدر کے عہدہ کا حلف لیں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار ان سے حلف لیں گے۔موجودہ صدر ممنون حسین کی مدت ہفتہ کو ختم ہونے جا رہا ہے۔پاکستانی میڈیارپورٹوں کے مطابق،حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان اور فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا سمیت دیگر سیاستدان اور فوجی افسران موجود رہیں گے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی چار ستمبر کو ہونے والی پولنگ کے نتیجے میں ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔عارف علوی حلف برداری کے بعد پنجاب ہاؤس سے ایوان صدر منتقل ہوجائیں گے۔69سالہ دانتوں کے اسپیشلسٹ ڈاکٹر علوی نے صدر کے لئے انتخابات کے سہ رخی مقابلہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اعتزاز احسن اور پاکستان مسلم لیگ۔نواز کے مولانا فضل الرحمن کو شکست دی ہے۔
ڈاکٹرعارف علوی کا شمارپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی ممبران میں ہوتا ہے۔پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی29 جولائی 1949 ء کو پیدا ہوئے۔ پیشے کے اعتبارسے ڈینٹسٹ ہیں اور پاکستان ڈینٹل کونسل اورایشیا پیسیفک ڈینٹل فیڈریشن کے صدررہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *