پاکستان نے افغانستان کےشہرجلال آباد میں قونصل خانہ بند کردیا

pak
پاکستان کے سفارتی عملے کو افغانستان میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔افغانستان کے جلال آباد میں پاکستان نے اپنا قونصل خانہ احتجاجاً بند کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے سلامتی وجوہات اور سفارتی دفتر میں ننگرہار کے گورنر حیات اللہ حیات کی غیر ضروری مداخلت کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسٹر حیات کی مداخلت ویانا معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
غیرملکی میڈیارپورٹوں کے مطابق، پاکستان نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں سکیورٹی خدشات کے باعث اپنا قونصل خانہ بند کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل سکیورٹی ملنے تک سفارت خانہ نہیں کھولا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکومت نے افغان شہر جلال آباد میں واقع اپنے قونصل خانے کی سکیورٹی پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے اسے بند کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ نے افغان حکومت کو ایک خط لکھ کر قونصلیٹ بند کرنے سے متعلق آگاہی دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جب تک مکمل سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی قونصل خانہ بند رہے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *