اسد الدین اویسی کی ریاستی الیکشن کمشنر سے ملاقات

owaisi
چنددنوں قبل تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو کی سفارش کے بعد یہاں کی اسمبلی کو تحلیل کر دیا گیا ۔تلنگانہ اسمبلی تحلیل کے بعداب آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ ورکن پارلیمنٹ اسدا لدین اویسی نے گذشتہ روزتلنگانہ کے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے جلد ہی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اویسی نے میڈیا کو یہ معلومات دی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں مستقل حکومت کیلئے جلد ہی الیکشن کرانے کی ضرورت ہے۔ اویسی نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن جلد ہی انتخابات کرائے گا۔

اسمبلی تحلیل ہو جانے کے بعد اب تلنگانہ میں وقت سے پہلے الیکشن ہونا طے ہے۔خیال رہے کہ ایم آئی ایم نے تلنگانہ میں ہونے والے اگلے اسمبلی انتخابات کیلئے سات امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست منگل کو جاری کردی۔ ایم آئی ایم کی پریس ریلیز کے مطابق اویسی کے چھوٹے بھائی اکبر الدین اویسی حیدر آباد کے چندریان گٹا اسمبلی حلقہ سے امیدوار ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تحلیل کئے گئے تلنگانہ اسمبلی میں اے آئی ایم آئی ایم کے 7 ممبراسمبلی تھے۔
ریاستی اسمبلی کا الیکشن آئندہ سال لوک سبھا الیکشن کے ساتھ کرایا جانا تھا۔ حالانکہ ٹی آرایس حکومت کی سفارش کے تحت اسمبلی الیکشن تحلیل کردیا گیا، جس کی وجہ سے متعینہ مدت سے قبل الیکشن کرایا جانا ضروری ہوگیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *