نوازشریف کی کلثوم سے اسپتال میں آخری ملاقات کی ویڈیو وائرل

nawaz-and-kulsoom
سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہارلے سٹریٹ کلینک میں کلثوم نواز سے ہونے والی آخری ملاقات کی ویڈیو سامنے آئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیومیں بیمارپڑی اپنی بیگم کلثوم سے بات کرنے کی کوشش کردکھ رہے ہیں۔ یہ ویڈیولندن کے ایک اسپتال کاہے۔ نوازشریف 12جولائی کولندن کے اسپتال سے کلثوم کودیکھ کرپاکستان کی جیل میں سزاکاٹنے آئے تھے۔ اس ویڈویومیں نوازشریف اپنی بیگم کلثوم سے اردومیں بات کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔نوازشریف کہہ رہے ہیں کہ’ ’کلثوم ذراآنکھیں کھولو، کلثوم، کلثوم ذرآنکھیں کھولو، اللہ آپ کوصحت دے ، اللہ آپ کوجلدصحت وتندرستی دے‘‘اپنی آنکھیں کھولوکلثوم‘۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محترمہ کلثوم نواز بے ہوشی کی حالت میں ہیں اور میاں نوازشریف کی باتوں کا کوئی جواب نہیں دے رہیں۔نوازشریف بار بار کہتے ہیں ’’ ذراآنکھیں کھولو کلثوم،باؤ جی، کلثوم باؤ جی، اللہ آپ کو صحت دے ،آ تعالیٰ آپ کو تندرستی دے ‘‘جس پر مریم نے آمین کہا۔

ایک اور ویڈیو میں بیگم کلثوم نواز کی صاحبزادی مریم نواز بھی ان سے بات کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور انہیں کہہ رہی ہیں کہ ’’دیکھیں امی آنکھیں کھولیں، ابو آئے ہیں‘‘ تاہم کلثوم نواز آنکھیں نہیں کھولتیں۔

غورطلب ہے کہ یہ نوازشریف کی بیگم کلثوم نوازسے آخری ملاقات ہے۔لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہونے سے پہلے انہو ں نے بتایاتھاکہ ان کی بیوی نے ان کے آوازلگانے پرکچھ سیکنڈ کیلئے اپنی آنکھیں کھولی تھیں۔ان کویہی امیدتھی۔حالانکہ انہیں اس بات کا ملال تھاکہ اس حالت میں انہیں(کلثوم کو)اسپتال میں ہی چھوڑکرپاکستان جانا پڑرہاہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *