پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے دیا استعفیٰ 

najim-sethi
پاکستان میں عمران خان کی سرکار بننے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں تبدیلی کے آثار دکھائی دے رہے تھے اوراب تبدیلی ہو بھی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور ان کی جگہ وزیر اعظم عمران خان نے احسان منی کو نامزد کیا ہے۔
وزیر اعظم نے ٹویٹر پر لکھا، ’ میں نے احسان منی کو پی سی بی چیف کے عہدے پر مقرر کیا ہے۔ ان کے پاس اس کام کے لیے وسیع اور اہم قابلیت ہے۔ انھوں نے آئی سی سی میں پاکستان کی نمائندگی کی اور تین سال تک ٹریزررہے اور پھر تین سال اس کی قیادت بھی کی۔‘
واضح ہو کہ نجم سیٹھی کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2014-17 کے لیے اور پھر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 2017-20 کے لیے نامزد کیا تھا۔ ان کا استعفیٰ عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ نئے وزیر اعظم کو پاکستان کرکٹ کے تئیں ان کے ویژن کو عمل میں لانے کے لیے راستہ دینا چاہتے ہیں۔
نجم سیٹھی نے ٹویٹر پر لکھا،’ میں پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے لیے نئے وزیر اعظم کے حلف لینے کا انتظار کر رہا تھا۔ میں نے پیر کو یہ کردیا۔ امید کرتا ہوں کہ ہماری کرکٹ ٹیم اور مضبوط ہوگی۔‘
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *