رکن پارلیمنٹ طارق انورکا ’این سی پی‘ اور’لوک سبھا‘ سے استعفیٰ

tariq-anwar
بہارکے کٹیہار سے رکن پارلیمنٹ طارق انور نے لوک سبھا اورنیشنل کانگریس پارٹی(این سی پی ) سے استعفیٰ دے دیاہے۔بتایاجارہاہے کہ رافیل معاملے پرمودی سرکار کی حمایت کرنے کی وجہ سے این سی پی چیف شردپوارسے طارق انورناراض تھے۔ یہی وجہ ہے کہ طارق انور نے استعفیٰ دے دیاہے۔
دراصل، جمعرات کوشردپوار نے کہاتھاکہ لوگوں کورافیل سودے میں وزیراعظم کی نیت پر کوئی شک نہیں ہے۔طارق انورنے آج شردپوارسے ناراض ہوکرپارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ساتھ ہی لوک سبھا سے بھی انہو ں نے استعفیٰ دے دیاہے۔ وہ نیشنل کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری تھے۔آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ طارق انورکتنے ناراض تھے کہ انہو ں نے پارٹی اورلوک سبھا دونوں سے استعفیٰ دے دیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *