بیگوسرائے میں ماب لنچنگ:اغواکے شک میں تین لوگوں کا پیٹ پیٹ قتل

mob-lynching-in-begusari
ملک میں ماب لنچنگ کا معاملہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔ اب بہار سے ماب لنچنگ کی خبرآرہی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ بہارکے بیگوسرائے ضلع میں 3لوگوں کا پیٹ پیٹ کرقتل کردیاگیاہے۔ قتل کا الزام گاؤں والوں پرہے۔ جانکاری کے مطابق، تین لوگوں کا قتل اغواکے شک میں کیاگیاہے۔
بیگوسرائے میں بھیڑنے تین لوگوں کوگاؤں والوں نے پیٹ پیٹ کی مارڈالا۔ جس میں ایک شخص کی موت موقع پرہی ہوگئی۔جبکہ دوکی موت اسپتال میں علاج کے دوران ہوگئی۔وہیں پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
میڈیارپورٹوں کے مطابق، بیگوسرائے کے جیلے کے چھوڑاہی تھانہ علاقے کے نارائن پیپر گاؤں میں گاؤں والوں نے ہتھیارلیکر تین لوگوں پرحملہ کردیا۔بتایاجاتاہے کہ وہ تینوں لوگ طالبہ کا اغواکرنے پہنچے تھے۔ بتایاجارہاہے کہ شک کی بنیادپرگاؤں والوں نے تینوں کوموت کی نیندسلادیا۔پٹائی کے دوران موقع پرہی ایک کی موت ہوگئی۔دوکواسپتال لے جایاگیا۔لیکن ان کی بھی موت ہوگئی۔پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *