پی این بی گھوٹالہ:میہول چوکسی کاویڈیوسامنے آیا،کہا!مجھے پھنسایاجارہاہے

Mehul-Choksi

پی این بی گھوٹالے کے ملزم میہول چوکسی پہلے بار سامنے آیاہے اورایک ویڈیوجاری کرکے پورے معاملے پرصفائی دی ہے۔ ملک کے سب سے بڑے بینکنگ گھوٹالے کاملزم میہول چوکسی جانچ ایجنسیوں کے شکنجے سے باہرہے۔ ایک طرف جہاں ہندوستان کی تمام ایجنسیاں میہول چوکسی کوہندوستان لانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زورلگارہی ہیں ۔ وہیں دوسری طرف میہول چوکسی ایجنسیوں کوہی غلط ثابت قراردے رہاہے۔
دراصل، میہول چوکسی نے پہلی بار ایک ویڈیوجاری کرکے الزمات کوبے بنیادبتایاہے۔نیوزایجنسی اے این آئی کے ٹویٹراکاؤنٹ پرویڈیوپوسٹ کے مطابق،میہول نے اپنے ویڈیوبیان میں کہاکہ ای ڈی نے میرے اوپرجوبھی الزام لگائے ہیں وہ جھوٹے اوربے بنیادہیں۔انہوں نے غیرقانونی طریقے سے میری جائیدادکوضبط کرلی ہے۔ ای ڈی ،سی بی آئی مجھے پھنسارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ای ڈی نے غیرقانونی طریقے ہماری جائیداضبط کی ہیں اوراس کیلئے کوئی اختیارنہیں ہے۔

 

پاسپورٹ پرصفائی دیتے ہوئے ویڈیومیں میہول نے کہاکہ پاسپورٹ اتھارٹی نے میراپاسپورٹ کینسل کردیا۔مجھے پاسپورٹ آفس سے ایک میل ملا،جس میں کہاگیاہے کہ ہندوستان کی سیکوریٹی کے پیش نظر میراپاسپورٹ کینسل کردیاگیاہے۔اس کے جواب میں میں نے ممبئی ریجنل پاسپورٹ آفس کومیل کیاکہ میرے پاسپورٹ پرسسپنشن ہٹادیاجائے۔مجھے وہاں سے کوئی جواب نہیں ملا۔میہول چوکسی نے کہاکہ میراپاسپورٹ کیوں رد کیاگیا، اس کے بارے میں پاسپورٹ آفس مجھے کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔مجھے نہ ہی اس بات کی جانکاری ہے کہ میں خطرہ کیوں ہوں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *