پاکستان کے خلاف منیش پانڈے نے حیرت انگیزکیچ لیا،دیکھیں ویڈیو

manish-pandey
ایشیاکرکٹ کپ 2018میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بدھ کوکھیلئے عظیم مقابلے میں ہندوستان نے اپنے گیندبازوں کی شاندارکارکردگی کے باعث پاکستان کو8وکٹ سے ہرادیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 43.1 اوورس میں 162 رن بناکر پویلین لوٹ گئی اور ہندوستان کو جیت کیلئے 163 رنوں کا ہدف ملا ، جس کو ٹیم انڈیا نے صرف 29 اوورس میں ہی دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
بہرکیف گیندوں کے لحاظ سے پاکستان پرہندوستان کی یہ سب سے بڑی جیت ہے۔اس میچ کے دوران گیندبازوں نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا جبکہ بیچ میں کچھ کیچ چھوٹے اورآل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کوزخمی ہونے کے باعث میدان چھوڑنا پڑا۔وہیں پاکستان کے خلاف منیش پانڈے کوٹیم میں شامل نہیں کیاگیا لیکن انہوں نے ایسا کمال کیاکہ آج ہندوستان کی جیت کے ساتھ ان کی کافی باتیں ہورہی ہیں۔

دراصل، منیش پانڈے کومیچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا،لیکن ہاردک پانڈیا کے زخمی ہونے کے بعد منیش پانڈے انکی جگہ فیلڈرکے طورمیدان میں آئے۔ہاردک پانڈیا کوپاری کے 18ویں اوراپنے پانچویں اوورمیں پیٹھ کے نچلے حصے میں تیزدرد کے باعث اسٹریچرپرباہرلے جایاگیا۔پانڈیاکی جگہ پرمیدان پراترے منیش پانڈے کا رول اہم رہاجنہوں نے اپنی دائیں طرف دوڑلگاکرلاگ آن پرہوامیں لہراتاکیچ لپکا۔جس کے بعد کپتان سرفرازکومیدان سے مایوس ہوکرجانا پڑا۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *