کولکاتہ میں بڑاحادثہ،ماجیرہاٹ فلائی اوورکا ایک حصہ مہندم،آپریشن جاری

flyover
مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتہ میں فلائی اوور گرنے سے بڑاحادثہ ہوگیاہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، جنوبی کولکاتہ کے ماجیرہاٹ فلائی اوور کا ایک حصہ ٹوٹ گیا ، جس میں کئی لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق، حادثے میں کئی لوگ دبے ہوسکتے ہیں۔اس حادثے میں کئی گاڑیاں ملنے کے نیچے دبی ہوسکتی ہیں۔ملبے میں اب تک تین لوگوں کونکالا گیاہے ،جس حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *