جموں وکشمیرکے کولگام میں سیکوریٹی اہلکاروں نے 5جنگجوؤں کومارگرایا

security-forces
جموں وکشمیرمیں سیکوریٹی اہلکاروں نے ایک بڑاواقعہ کوانجام دیاہے۔ جموں وکشمیر کے کولگام میں انکاؤنٹرکے دوران سیکوریٹی اہلکاروں نے اب تک 5جنگجوؤں کومارگرایاہے۔ جموں وکشمیرکے آئی جی پی ،ایس پی پانی نے کہاکہ ابھی کل پانچ جنگجوؤں کوسیکوریٹی اہلکاروں نے مار گرایاہے۔ حالانکہ ابھی بھی آپریشن جاری ہے۔آپ کوبتادیں کہ اس سے پہلے خبرآئی تھی کہ تین جنگجومارے گئے ہیں اورابھی بھی پانچ جنگجوچھپے ہوئے ہیں۔پولس نے کہاکہ ابھی بھی انکاؤنٹرجاری ہے۔ انکاؤنٹرکے پیش نظربارامولہ -کاضی گونڈ کے بیچ ٹرین سروس روک دی گئی ہے۔ ریاستی پولیس نے جنگجوؤں کی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ پر کہا گیا ’کولگام کے چیوگام میں مسلح تصادم جاری ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *