اداکارہ کرینہ کپور 38برس کی ہوگئیں

kareena-kapoor
بالی ووڈ کی مشہوراداکارہ کرینہ کپورخان 38سال کی ہوگئی ہیں۔ اداکارہ کرینہ کپورخان آج 21ستمبر کو اپنی38ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔کرینہ کپور خان21ستمبر 1980کو ممبئی میں بالی وڈ کے نامور کپور خاندان میں پیدا ہوئیں۔کرینہ نے محض 19سال کی عمر میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنا پہلا قدم 2000میں فلم ’رفیوجی‘کے ذریعے رکھا جس میں ناقدین نے انکی کارکردگی کو خوب سراہا۔
بہرکیف آج کرینہ کپورنے اپنی سالگرہ پرکچھ خاص دوستوں اوراہل خانہ کیلئے پارٹی رکھی۔پارٹی کی کچھ تصویریں سوشل میڈیاپرچھائی ہوئی ہیں۔رات 12بجے کرینہ نے اپنے جنم دن کا کیک کاٹا۔پارٹی میں کرینہ کے شوہر اداکارسیف علی خان، سوہاعلی خان، کنال کھیمو، کرشمہ کپور،ببیتااوررندھیرکپور شامل ہوئے۔اس دوران سبھی نے کرینہ کومبارکباددی اورخوب مستی کی ۔
2001میں فلم ’مجھے کچھ کہنا ہے‘ سے باکس افس پر بے پناہ کامیابی حاصل کرنے والی کرینہ نے اجنبی،اشوکا،کبھی خوشی کبھی غم،چمیلی،دیو،اومکارہ،جب وی میٹ،گول مال، تھری ایڈیٹس،باڈی گارڈ، را ون اورہیروئن سمیت مختلف فلموں میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی ایوارڈز جیتے ہیں۔سلمان خان کی فلم دبنگ ٹو کیلئے کرینہ کپور خان کے آئٹم سونگ ’فیویکول سے‘ نے جہاں بہترین آئٹم سونگ اور بہترین آئٹم گرل کا خطاب کرینہ کو دلوایا وہیں اس جوڑی کی ایک اور فلم بجرنگی بھائی جان نے بھی باکس آفس پر شاندار برنس کیا۔2012میں16اکتوبر کو پٹودی کے نواب اور بولی وڈ اداکار سیف علی خان کیساتھ ازداوجی بندھن میں منسلک ہونے والی کرینہ کپور خان اب ننھے تیمور علی خان کی والدہ بھی ہیں اور ان دنوں اپنا زیادہ تر وقت بیٹے کی پرورش میں گزار رہی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *