جین مونی ترون ساگرمہاراج نہیں رہے

taron-sagar
گذشتہ کچھ دنوں سے بیمار چل رہے جین مونی ترون ساگر کا 51سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔انہو ں نے دہلی کے شاہدرہ کے کرشن نگرمیں ہفتہ صبح 3بجکر 18منٹ پرآخری سانس لی۔دراصل، انہیں پلیا(جونڈس) ہواتھا، جس کے بعد انہیں دہلی کے ہی ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کیلئے داخل کرایاگیاتھا۔بتایاجارہاہے کہ ان پردواؤں کا اثرہونا بند ہوگیاتھا۔
جین مونی ترون ساگر کی آخری رسومات دوپہر تین بجے دہلی میرٹھ ہائی وے پرواقع ترون سرگم تیرتھ ہوگی۔ان کی آخری یاترادہلی کے رادھے پور سے شروع ہوکر 28کلومیٹردور ترونساگرم پہنچے گی۔ادھر ، پی ایم مودی نے جین مونی کی وفات پرافسوس کا اظہارکیاہے۔ انہو ں نے ٹویٹ کرکے کہاکہ جین مونی کے انتقال کی خبرسن کربہت دکھ ہوا۔ہم انہیں ہمیشہ پروچنوں اورسماج کے تئیں ان کی خدمات کویادکریں گے۔ملک بھرسے عقیدتمندان کی رہائش گاہ پرجمع ہونے لگے ہیں۔

 

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *