جموں وکشمیر:دہشت گردوں نے تین پولس اہلکاروں کواغواکرکے قتل کیا

found-dead
جنوبی کشمیرکے شوپیاں سے حیران کرنے والی خبرسامنے آئی ہے۔دہشت گردوں نے جموں وکشمیرپولس کے تین ایس پی او(اسپیشل پولس آفیسر) کواغواکرکے قتل کردیاہے۔ بتایاجارہاہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں آج دہشت گردوں نے جموں کشمیر پولیس کے ایک کانسٹیبل اور تین خصوصی پولیس اہلکاروں (ایس پی او) کا اغوا کر لیا۔دہشت گردوں نے جموں وکشمیر کے 10پولس والوں کے گھرکونشانہ بنایاتھا اورتین پولس والوں کواغواکرکے لے گئے تھے، آج ان کی لاشیں برآمدہوئی ہیں۔جن پولس اہلکاروں کا قتل ہواہے، ان کے نام فردوس احمد، کلدیپ سنگھ اورنثااحمد ہے۔ایک کورہاکردیاہے۔لاپتہ جوان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن چلایاجارہاتھا۔سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع شوپیا ں کے کاپران گاؤں میں دہشت گردوں نے ایک کانسٹیبل اور تین ایس پی او کے گھر میں گھس کر ان کا اغوا کر لیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *