پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے 2روزہ دورہ پر روانہ ہوں گے

imran-khan
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر جائیں گے جہاں وہ شہزادہ محمد بن سلمان سے باہمی ملاقات کریں گے۔وہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔
پاکستانی میڈیارپورٹوں کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی ہوں گے۔ سعودی فرماں روا رائل کورٹ میں وزیراعظم کے اعزاز میں ضیافت بھی دیں گے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العشیمین بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمرہ ادا کریں گے اور روزہ رسولؐ پر حاضری دینے کیلئے مدینہ منورہ جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کے ہمراہ کل (بدھ) شام ابوظہبی پہنچیں گے۔وہ ولی عہدمحمدبن زیدالنیہان کی دعوت پرمتحدہ عرب ا مارات کادورہ کررہے ہیں۔دونوں رہنماباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔بہر کیف عمران خان، شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر 18سے 19ستمبر تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *