حیدرآبادمیں ایک شوہرنے وہاٹس ایپ پر کہاتین طلاق،بیوی نے وزیرخارجہ سے مانگی مدد

huma-saira
ملک میں سپریم کورٹ کے سخت حکم کے بعد بھی تین طلاق کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔اب حیدرآبادسے ایک تین طلاق کا معاملہ سامنے آیاہے۔حیدرآبادمیں 29سال کی ایک خاتون نے اپنے شوہرپروہاٹس ایپ کے ذریعے تین طلاق کا الزام لگایاہے۔ 29سالہ ہما سائرہ کوان کے 62سالہ شوہر نے مبینہ طورپر وہاٹس ایپ پرطلاع دے دیا۔ہماکا شوہرعمان کا شہری ہے۔

ہما نے نیوزایجنسی اے این آئی کوبتایاکہ میری شادی سال 2017مئی میں عمان کے ایک شہری سے ہوئی تھی۔ میں ایک سال تک عمان میں رہی۔میں نے ایک 8مہینے میں ایک بیٹی کوجنم دیا۔خراب صحت کی وجہ سے تین مہینے بعد اس کی موت ہوگئی۔ہما نے بتایاکہ انہوں نے (شوہر) مجھے 30جولائی 2018کوماں کے گھربھیج دیا۔جب میں حیدرآبادآگئی تو انہوں نے 12اگست کومجھے وہاٹس ایپ کے ذریعے طلاق دے دیا۔اس کے بعد وہ میرے کسی بھی سوال کاکوئی بھی جواب نہیں دے رہے ہیں۔ہما نے وزیرخارجہ سشماسوراج سے درخواست کی ہے کہ وہ میری مددکریں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *