کچامکان منہدم، پانی پینے کیلئے گئی بیٹی توبچ گئی جان،ماں کی موت

house
گریٹرنوئیڈا کے تھانہ دنکور علاقے کے بلاسپور قصبے میں جمعہ کی رات تیزبارش کی وجہ سے ایک مکان کے گرجانے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی، جبکہ اس کاشوہرشدیدزخمی ہوگیا۔سی اوگریٹرنوائیڈا پیوش کمار سنگھ نے بتایاکہ تھانہ دنکور علاقے کے بلاسپور میں کبیرولد حنیف اپنے کنبہ سمیت رہتے ہیں۔جمعہ کی رات آئی تیزبارش کے باعث ساڑھے دس بجے ان کا کچامکان بھربھراکر گیا۔اس حادثے میں کبیراوران کی بیوی شکیلہ ملبے کے نیچے دب گئے۔
ایک خبررساں ایجنسی کے مطابق، پولس نے بتایاکہ آس پاس کے لوگوں کی مدد سے دونوں کوملبے سے نکالاگیا۔انہیں گریٹرنوئیڈا کے ایک اسپتال میں داخل کرایاگیا، جہاں علاج کے دوران ڈاکٹروں نے شکیلہ کومردہ قراردے دیا۔کبیرکی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔پولس کے مطابق، کبیر مزدوری کرکے اپنا گھر چلاتاہے۔اس کے 7بچے ہیں۔ حادثے کے وقت اس کی 4بیٹیاں کسی رشتے دارکے یہاں گئی ہوئی تھیں، جبکہ ایک بیٹا اوربیٹی گھرسے باہرتھے ۔چھوٹی بیٹی حادثے کے وقت پانی پینے کیلئے آنگن میں چلی گئی تھی۔سی او نے بتایاکہ پولس اور فائربرگیڈ کے اہلکاروں نے موقع پرپہنچ ملبے کوہٹایا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *