دہلی -این سی آرمیں صبح صبح شدیدبارش،کئی جگہوں پرلگاجام 

DTC-BUS
دہلی -این سی آر میں آج ہفتہ(یکم ستمبر) صبح لوگوں کو امس بھری گرمی سے راحت ملی۔ دہلی ، نوئیڈا،گڑگاؤں اورنوئیڈا سمیت کئی علاقوں میں جھماجھم بارش سے موسم سہانا ہوگیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دہلی -این سی آر میں آج پورے دن ہلکے بادل چھائے رہیں گے، جس سے لگاتار بارش ہوسکتی ہے۔دہلی کے اوکھلا، گریٹرکیلاش ، آرکے پورم، حوض خاص علاقوں میں کافی تیزبارش ہورہی ہے۔
دہلی -این سی آر میں آج (ہفتہ) صبح شدید بارش سے سڑکوں پرجگہ جگہ پانی جمع ہوگیاہے۔ صبح صبح کام پرجانے والے لوگوں کوشدیددقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔اسکول جانے والے اسٹوڈنٹس کوبھی کا فی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔پانی جمع ہونے کا عالم یہ ہے کہ صبح قریب 9بجے ہی دہلی کے ریل بھون کے آگے سڑک پر قریب ایک فٹ پانی جمع ہوگیا۔یہی نہیں ،کئی علاقوں میں توبسیں بھی پانی میں ڈوبی نظرآئیں۔ رنگ روڈ پرواقع یمنا بازار علاقے میں ڈی ٹی سی کی بس کے اندر پانی گھس گیا۔کسی طرح سے بس میں سوار لوگوں کو باہرنکالا گیا۔یہی نہیں دہلی سے سیدھے لکھنؤ کوجوڑنے والے نیشنل ہائی وے 24پربھی پانی بھرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔آئی ٹی اوکے لمبا جام لگاہواہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں صبح قریب ساڑھے سات بجے سے بارش شروع ہوئی ۔کہیں کہیں بارش رکی بھی ہے لیکن نوئیڈاسمیت کئی علاقوں میں بارش ہوہی رہی ہے۔ آسمان میں بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے اورزیادہ بارش کے آثار ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *