ہاردک پٹیل نے ناریل پانی پی کرختم کیا انشن 

hardik-patel
گجرات کے پاٹیدار لیڈر ہاردک پٹیل نے ریزرویشن اورکسانوں کاقرض معاف کرنے کی مانگ کولیکر گذشتہ 18دنوں سے جاری انشن کوختم کرنے کا اعلان کیاہے۔ ہاردک پٹیل 25اگست سے اپنی رہائش گاہ پرانشن پربیٹھے ہوئے تھے۔ پاٹیدارکمیونٹی کے لیڈرسی کے پٹیل، نریش پٹیل، جیرام پٹیل نے ہاردک کونیمبوپانی اورناریل کاپانی پلاکر ان کا انشن توڑوایا۔
پاٹیدارریزرویشن اورکسانوں کے قرض معافی کولیکر ہاردک پٹیل نے 19دنوں سے جاری غیرمعینہ انشن کوآج ختم کردیا۔پارٹیداروں کے لئے ریزرویشن اورکسانوں کی قرض معافی کی مانگ کولیکرگجرات سرکار اورپٹیل کے بیچ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔لیکن انشن ختم کرنے کے بعد ہاردک نے کہاکہ ’’ ہماری کمیونٹی کیلئے ریزرویشن اورقرض معافی کیلئے لڑائی جاری رہے گی‘‘۔اس موقع پرہاردک نے انشن میں سپورٹ وتعاون کرنے والی سبھی لوگوں کا شکریہ اداکیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *