ہاردک پانڈیاایشیاکپ سے باہر ،اس کھلاڑی کوشامل کیاگیا

hardik

ایشیاکپ میں ٹیم انڈیاکوایک بڑا جھٹکالگاہے۔پاکستان کے خلاف زخمی ہوئے ہاردک پانڈیا اب ایشیاکپ سے باہرہوگئے ہیں۔ان کی جگہ ٹیم دیپک چہرکوٹیم میں شامل کیاجاسکتاہے۔ یادرہے کہ پاکستان کے خلاف بدھ کوکھیلے گئے میچ میں پانڈیا کوگیندبازی کے دوران کمرمیں چوٹ لگ گئی تھی۔انہیں اسٹریچرپرلیٹاکرمیدان سے باہرلے جایاگیاتھا۔میڈیارپورٹوں کے مطابق، بی سی سی آئی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دیپک چاہرجمعرات کویہاں پہنچ گئے۔اب باقی میچوں میں ہاردک پانڈیاکی جگہ دیپک کھلیں گے۔
ہندوستان اورپاکستان کے بیچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پرمیچ کھیلاگیاتھا، جس ہندوستان نے 8وکٹ سے جیتاتھا۔پانڈیااپنے کھاتے کے 4.5اوورکی گیندپھینک پائے تھے۔اس کے بعد وہ میدان پرنہیں لوٹے۔ان کی جگہ کیدرجادھوسے گیندبازی کرائی گئی اورکیدرنے تین وکٹ جھٹکے تھے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *