پاک رشتہ شرمسار:والد نے اپنی ہی تین بیٹیوں کی عزت تار تار کردی،گرفتار

rape
گجرات کے پوربندرمیں ایک پاک رشتہ کوتارتارکرنے والا معاملہ سامنے آیاہے۔ یہاں ایک باپ پرالزام ہے کہ اس نے ایک کے بعد ایک اپنی ہی تینوں بیٹیوں کی آبروریزی کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق، معاملہ سامنے آنے کے بعد پولس نے اتوارکوملزم باپ کوگرفتارکرلیاہے۔پولس کے مطابق،حیوان صفت باپ نے اپنی ہی بیٹیوں کی عزت تار تار کر دی۔ گجرات کے پوربندر میں ایک والد پر الزام لگا ہے کہ اس نے اپنی تین بیٹیوں کی عصمت دری کی۔
پولیس نے بتایاکہ 40 سال کے اس باپ(والد) نے سب سے پہلے اپنی چھوٹی بیٹی (9سال)کے ساتھ ریپ کیا۔ اس کے بعد دوسرے نمبرکی14 سال کی بیٹی اور پھر سب سے بڑی16 سال کی بیٹی کووالدنے ہی ہوس کا شکار بنایا۔
پولس کے مطابق،حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس نے ایک یادونہیں بلکہ کئی بار اپنی بچیوں کی عصمت دری کی۔ بچیوں نے بتایا کہ ان کا والد گزشتہ 5 سالوں سے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہا ہے۔ چھوٹی بیٹی کا کہناہے کہ جب 4 سال کی تھی تبھی اس کا پہلی بار ریپ کیا گیا تھا۔
پولیس انسپکٹرکملاباغ ایچ ایم پٹیل نے بتایاکہ ملزم پیشے سے مزدور ہے۔ اس کی بیوی کی موت 5 سال پہلے ہو چکی ہے۔ ملزم کی تینوں بیٹیاں اور15سالہ بیٹاجونا گڑھ کے ایک اسکول میں پڑھتے تھے۔ ایک دن والد نے سب سے چھوٹی بیٹی کی عصمت دری کی، جس کے بعد اس نے والد کے اس کارنامہ کے بارے میں بتا دیا۔اپنی حیوانیت پر پردہ ڈالنے کے لئے وہ بچیوں کو دھمکی دیتا تھا کہ اگر انہوں نے یہ بات کسی کو بتائی تو انہیں برا انجام بھگتنا پڑے گا۔ڈرکی وجہ سے بہنیں والدکی کرتوت کئی سال سے برداشت کرتی آئیں۔ 3ستمبرکوجب بچی سے والدکی حرکت برداشت نہیں ہوئی تواس نے سب سے بڑی بہن کوساری بات بتائی۔اس نے بھائی کوجانکاری دی۔اس کے بعددونوں بہنوں نے بھی جنسی زیادتی کی بات کہی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *