تیل کی قیمتوں میں آج پھراضافہ،دہلی میں پیٹرول 80کے پار

petrol-diesel
تیل کی قیمتوں کے بڑھنے کا سلسلہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہاہے۔ اسی سلسلے میں آج پھر ایک بارپیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ایک طرف جہاں پیٹرول کی قیمتوں میں 39پیسے فی لیٹراضافہ ہواہے،وہیں ڈیزل کی قیمت 44پیسے فی لیڈراضافہ ہواہے۔ہفتہ کو راجدھانی دہلی میں پیٹرول 39 پیسے مزید بڑھ کر 80 روپے فی لیٹر کے پار کرگیا جبکہ ممبئی میں دام 88 روپے کے چوٹی کے قریب پہنچ چکا ہے۔
انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دارالحکومت میں ہفتہ کو پٹرول کی قیمت 39 پیسے بڑھ کر 80.38 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ڈیزل 44 پیسے مہنگا ہوکر 72.51 روپے فی لیٹر ہو گیا۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 87.77 روپے اور ڈیزل کی قیمت 76.98 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ کولکاتہ میں بالترتیب 83.27 اور 75.36 روپے اور چنئی میں 83.54 اور 76.64 روپے فی لیٹر ہو گیا۔
بہرکیف بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر کے مضبوط ہونے سے پٹرول. ڈیزل کی قیمتوں میں اچھال جاری ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *