یواین کے سابق سکریٹری جنرل بان کی مون نے دہلی سرکار کے محلہ کلینک کی تعریف کی

bankimonn
اقوام متحدہ کے سابق جنرل سکریٹری بان کی مون اورورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سابق ڈائریکٹر جنرل وناروے کی سابق وزیراعظم گروہارلیم برینڈلینڈ نے جمعہ کودہلی سرکار کے محلہ کلینک وپالی کلینک کا دورہ کیا۔اس موقع پردہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال اوروزیرہیلتھ ستندرجین بھی موجودرہے۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور وزیر صحت ستیندر جین نے غیر ملکی وفد کو پیرا گڑی میں واقع دہلی کے پہلے محلہ کلینک اور پولیکلینک کا دورہ کرایا۔ محلہ کلینک دیکھنے کے بعد یہاں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بان کی مون نے کہا کہ وہ دنیا کے کئی بڑے ممالک کا دورہ کر چکے ہیں لیکن انہوں نے جو آج یہاں دیکھا وہ حقیقت میں انوکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں دہلی سرکار کا محلہ کلینک ارو پالی کلینک ایک بہتر اور منظم سہولت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال کے پاس ابتدائی صحت کی دیکھ بھال میں بہت اچھا نظریہ ہے ۔ میں اس کی تعریف کرتا ہوں۔گو ہارلیم برندلینڈ نے کہا کہ یہاں دہلی میں محلہ کلینک کا دورہ کرنا بہت اچھا تجربہ ہے۔وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ دہلی اور ملک کے لئے فخر کا موقع ہے کہ اقوام متحدہ کے سابق جنرل سکریٹری بان کی مون اور ناروے کی سابق وزیر اعظم گرو ہارلیم بروٹ لینڈ محلہ کلینک دیکھنے پہنچے ہیں۔
بتادیں کہ اس سے پہلے کئی ملکوں کے سرکاری وتحقیقاتی اداروں کے وفدمحلہ کلینک کا دورہ کرچکے ہیں۔لیکن پہلی بار ہے جب اس کیلئے عالمی لیڈروں کا ایک اعلیٰ سطحی نمائند وفددہلی پہنچ کرمحلہ کلینک کا دورہ کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *