بارہمولہ کی ایک مسجد میں آتشزدگی

rehamt-masjid
شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے خواجہ باغ علاقہ میں ا یک مسجد میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی کے اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور فائر بریگیڈ محکمہ کے اہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور آگ کو آس پاس کے علاقوں میں پھیلنے سے روکا۔ اس سے مسجد کی دوسری منزل جل گئی۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق خواجہ باغ بارہمولہ کے جے ٹی علاقہ میں مسجد رحمت کی دوسری منزل میں آگ لگ گئی ۔ مسجد کی دوسری منزل اس آگ کی زد میں آگئی اور اس کا کافی حصہ جل کر تباہ ہو گیا۔ فی الحال اس میں کسی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آگ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ پولس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *