سرینگر:پمپوش ہوٹل میں لگی بھیانک آگ

Hotel-Pamposh
جموں وکشمیرکی راجدھانی سری نگر کے پاس لال چوک اس وقت افراتفری مچ گئی ، جب وہاں کے معروف ومشہورہوٹل پمپوش میں اچانک آگ لگ گئی۔یہ آگ ہوٹل کے ساتویں فلورپرلگی ہے۔آگ پرقابوپانے کیلئے موقع پرفائربرگیڈ کی 10سے زائد گاڑیاں موجودہیں۔ فائربرگیڈ کے اہلکاراوردیگرلوگ آگ پرقابوپانے کی کوشش کررہے ہیں۔آناً فاناً میں ہوٹل سے سبھی کومحفوظ باہرنکال لیاگیاہے۔
بتایاجارہاہے کہ پمپوش ہوٹل کے چھٹے اورساتویں فلورپرآگ بھڑک گئی۔سات منزلہ اس ہوٹل میں قریب 500سے زیادہ کمرے ہیں۔سبھی کمرے لکڑی کے بنے ہوئے ہیں،جس سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔پولس اہلکار، فائربرگیڈکے اہلکاروں کے علاوہ باہری لوگ بھی آگ بجھانے میں مدد کررہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *