ہم جنسی پرستی معاملہ:سپریم کورٹ کے فیصلے پرفلم سازکرن جوہرکا ٹویٹ

karan-johar
سپریم کورٹ نے ملک میں ہم جنس پرستی کو جرائم کے زمرے سے خارج کرنے کا تاریخی فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اب ملک میں ہم جنس پرستوں کا جنسی تعلق جرم نہیں رہا ہے۔سپریم کورٹ نے دفعہ 377پرتاریخی فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ آپسی رضامندی سے بنے تعلقات(ہم جنس پرستی ) جرم نہیں ہے۔
ہم جنسی پرستی پرسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد فلم سازکرن جوہر نے ٹویٹ کیاہے۔انہوں نے فیصلے پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے لکھاکہ ’’ تاریخی فیصلہ…بہت فخرمحسوس کررہاہوں… ہم جنس پرستی کوجرم نہیں ماننا اوردفعہ 377کوختم کرنا انسانیت اورمساوی حقوق کیلئے بڑی کامیابی…ملک کوآکسیجن واپس مل گئی..‘‘ بہرکیف کرن جوہرنے بھی ہم جنس پرستی پرسپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ساتھ ہی انہوں نے خوشی کا اظہارکیاہے۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *