آرٹیکل 35اے اور370پرفاروق عبدللہ کی مرکزکووارننگ

Farooq-Abdullah
جموں وکشمیرکے سابق وزیراعلیٰ اورنیشنل کانفرنس کے صدرفاروق عبداللہ نے آرٹیکل 35اے اور370پر مرکزی حکومت کووارننگ دی ہے۔ نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق، فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت دفعہ 370 اور آرٹیکل 35 اے پررخ واضح نہیں کیا گیا تو نیشنل کانفرنس لوک سبھا الیکشن اوراسمبلی انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔بہر کیف فاروق عبدللہ نے مرکزی حکومت کوآرٹیکل 370اور35اے پر آڑے ہاتھوں لیاہے۔انہوں نے نے اب پنچایت الیکشن کے بعد اب لوک سبھا واسمبلی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیاہے۔
فاروق عبداللہ نے یہ باتیں سری نگرمیں منعقدہ ایک تقریب میں کہیں۔نیشنل کانفرنس کے صدرکا کہناہے کہ پہلے مرکزی حکومت آرٹیکل 35 اے اور370 پراپنا رخ واضح کرے۔ اس کے بعد انتخابات کرایا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل فاروق عبداللہ پنچایت انتخابات کو لے کربھی اعلان کرچکے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *