احمدآبادمیں بھی براڑی جیسا واقعہ،ایک ہی کنبہ کے تین لوگوں نے کی خودکشی

family-sucide
دہلی کے بعد گجرات کے احمدآبادمیں بھی براڑی جیسادل دہلادینے والا ایک کنبہ کے ممبران کی اجتماعی خودکشی کا معاملہ سامنے آیاہے۔ احمدآبادکے نرودا علاقے ایک کنبہ کے تین لوگوں نے خودکشی کرلی۔یہاں ایک کنبہ کے تین لوگوں نے ایک ساتھ خودکشی کرلی۔ شروعاتی جانچ میں معاملے کے پیچھے ’تنرمنتر‘کالاجادوکی بات سامنے آرہی ہے۔خودکشی کی وجہ اقتصادی تنگی اورقرض بھی بتائے جارہے ہیں ،مگرابھی اصلی وجہ کا پتہ لگایاجارہاہے۔فی الحال پولس معاملے کی جانچ میں لگ گئی ہے۔ احمدآبادکے نروداعلاقے میں کنال ترویدی کا کنبہ اونی اسکائی میں کرائے کے فلیٹ میں رہتے تھے۔ بتایاجارہاہے کہ دہلی کے براڑی کانڈ کی طرح گھرکے مکھیا 45سال کے کنال نے خودکوپھانسی لگائی تھی جبکہ اس کی بیوی کویتا اور16سالہ بیٹی شرین کی لاش گھرمیں پڑی ملی۔
نرودا پولس اسٹیشن کے انسپکٹرایچ بی واگھیلا کے مطابق، خودکشی کرنے والوں کی شناخت کنال ترویدی(50)، ان کی بیوی کویتاترویدی(45) اوربیٹی شرین ترویدی(16) کے طورپرہوئی ہے۔پولس ذرائع کے مطابق، کنال ایک پرائیویٹ انشورنس کمپنی میں ڈویزنل منیجرکے عہدہ پر تھے۔ کنال نے پہلے اپنی بیوی اوربیٹی کوزہرکھلایااوربعدمیں خودپھانسی لگالی۔
خودکشی کے اس معاملے میں اہم سراغ اکٹھاکرنے کیلئے فورنسک ایکسپرٹ کی ٹیم کوبھی موقع پربلایاگیاہے۔پولس کی ابھی تک کی جانچ میں قرض اوراقتصادی تنگی ہی خودکشی کی وجہ بتائے جارہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *