ماہرتعلیم ومصنفہ ریتاجتندرکالائیوشوکے دوران انتقال

rita-jitendra
معروف ومشہور ماہرتعلیم اورمصنفہ ریتا جتندر کا دوردرشن کے ایک لائیوشوکے دوران انتقال ہوگیا۔ وہ اس وقت لائیوشومیں اپنی زندگی کے بارے میں بتا رہی تھیں۔لائیوشوکے دوران وہ بیہوش ہوگئی اس کے بعد انہوں نے دم توڑدیا۔ریتاکے اچانک انتقال سے ان کے گھروالے، دوست اورمداح حیران رہ گئے۔بتایاجارہاہے کہ پیرکودوردرشن کے شوکے لائیوٹیلی کاسٹ کے دوران بطورمہمان شامل ہوئی تھیں۔اس وقت چینل میں ’گڈ مارننگ جموں اینڈ کشمیر‘ کا نشرہورہاتھا۔شوکے دوران ماہرتعلیم اورمصنفہ ریتاجتندر اپنی زندگی کے بارے میں ،کامیابی کے بارے میں سوالوں کا جواب دے رہی تھیں۔اچانک ان کی آواز بھرنے لگی اوروہ اچانک بیہوش ہوگئیں۔یہ دیکھ کرشومیں موجوددونوں ہوسٹ اورناظرین حیران رہ گئے۔ وہ اپنی کرسی پرہی پیچھے کی جانب گرگئیں اورتیزسانسیں لینے لگیں۔ شوکٹ کیاگیا اوراس کے بعد انہیں اسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے مصنفہ کومردہ قراردے دیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *